امیتابھ بچن آرگن ڈونیٹ کریں گے

ممبئی:بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن نے آرگن ڈونیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔امیتابھ بچن ان دنوں اپنے شو’کون بنے گا کروڑ پتی‘کی میزبانی کررہے ہیں۔امیتابھ بچن ملک میں قدرتی آفات ہو یا کوئی مشکل حالات ہر وقت آگے آکر تعاون دیتے ہیں۔امیتابھ نے اپنے آرگن ڈونیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرکے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آپنے آرگن ڈونیٹ کردیے ہیں۔اس ٹویٹ میں انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا،’’میں ایک حلف لے چکا آرگن ڈونر ہوں۔میں نے یہ سبزرنگ کا فیتہ اس کی پاکیزگی کے لیے پہنا ہوا ہے۔
امیتابھ بچن آخری مرتبہ فلم’گلابو ستابو‘میں نظر آئے تھے اس میں امیتابھ بچن کے ساتھ آیوشمان کھرانہ نے مرکزی کرداراداکیا تھا۔اس کے علاوہ امیتابھ بچن جلد ہی’جھنڈ‘، ’چہرے‘ اور’برہماسترا‘جیسی فلموں میں بھی نظرآںے والے ہیں۔

Related Articles