آئیر پر سست اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے جرمانہ

ابوظبی ، دہلی کیپٹلز کے کپتان شریئس آئیر پر سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں سست اوور ریٹ کے لئے 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
دہلی کیپیٹلز اور سن رائزرس حیدرآباد کے مابین کھیلے گئے آئی پی ایل ۔13 کے 11 ویں میچ میں دہلی کو 15 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور میچ کے دوران دہلی کے کپتان شریئس آئیر کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔آئی پی ایل نے اپنی پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ آئیر کی زیرقیادت دہلی کیپیٹلز کی ٹیم نے آئی پی ایل کے کم سے کم اوور ریٹ کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔
انڈین پریمیر لیگ کی پریس ریلیز کے مطابق اس سیزن میں دہلی کی یہ پہلی خلاف ورزی ہے لہذا آئیر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس سے قبل وراٹ کوہلی کو سست اوور ریٹ کے لئے بھی جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ اس میچ میں کنگز الیون پنجاب نے اپنی بیٹنگ کے دوران کئی چوکے اور چھکے لگائے تھے یہی وجہ ہے کہ پنجاب کی اننگز تقریبا 1 گھنٹہ 51 منٹ تک جاری رہی اور وراٹ کوہلی کو اس کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Related Articles