سیمونا ہالیپ فرنچ اوپن کے لئے تیار

روم ، 27 ستمبر (یو این آئی) رومانیہ کی خاتون ٹینس کھلاڑی اور 2018 کی چمپیئن سیمونا ہالیپ اتوار سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن میں عالمی درجہ بندی میں 70 ویں نمبر کی سارہ سوریبیس ٹرمو کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔
پچھلے 14 میچوں سے ناقابل تسخیر رہنے والی اس کھلاڑی نے کلے کورٹ میں کھیلے جانے والے گرینڈ سلیم کے لئے دو ماہ کی سخت ٹریننگ کے بعد تین ماہ تک کلے کورٹ میں پریکٹس کی ہے۔ انہوں نے گرینڈ سلیم میں چیلنج پیش کرنے سے قبل کلے کورٹ پر دو مسلسل ٹورنامنٹ جیت کر اپنے ارادوں کا اظہار کیا ہے۔کوڈ 19 کے باعث لاک ڈاؤن کے وقت اپنے گھر میں قید رہنے والی کھلاڑی نے کہا کہ میں اپنے معمول کے بارے میں بہت سخت رہی اور میں نے بہت محنت کی ہے۔ میں نے جسمانی طور پر سدھار کیا ہے اس لئے میں دوڑ سکتی ہوں ، میں ہر میچ میں فٹ رہ سکتی ہوں۔ میری ٹانگیں مضبوط ہیں ، جو میچ کے دوران میرا اعتماد بڑھائیں گی۔
عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر کی اس کھلاڑی کو رولن گیران میں ٹاپ سیڈ دیا گیا ہے کیونکہ دفاعی چمپیئن ایشلے بارٹی ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل رہی ہیں۔ کویڈ 19 وبائی بیماری کی وجہ سے ہالیپ نے اس کھیل کے التوا کے بعد لگاتار نو میچ جیتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے پراگ اور روم میں بھی اعزاز حاصل کیے۔ اسی کے ساتھ ہی ، امریکی تجربہ کار سرینا ولیمز بھی اس ٹورنامنٹ میں کھیلیں گی۔

Related Articles