ایک دن میں 92 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب، فعال معاملوں میں کمی


نئی دہلی ، ملک میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد انفیکشن کے نئے معاملوں سے زیادہ رہنے کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران جہاں انفیکشن کے 86 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ، وہیں 92 ہزار سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ، جس کے نتیجے میں فعال معاملوں میں ساڑھے چار ہزار سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔
اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 92043 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ ہی اب تک کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 49،41،628 ہوگئی ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد میں 4،567 کی کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد انفیکشن کے نئے کیسوں سے زیادہ ہے اور اب یہ 9،56،402 رہ گئی ہے۔ ہفتے کے روز ، 93،420 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوئے تھے ، جس سے فعال معاملات 9،147 رہ گئے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88,600 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 59،92،533 تک پہنچ گئی ۔اسی مدت میں 1،124 مریضوں کی موت ہوگئی جس کی وجہ سے انفیکشن میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد بڑھ کر 94،503 ہوگئی۔ ملک میں فعال معاملے 15.96 فیصد اور اموات کی شرح 1.58 فیصد رہ گئی ہے ، جبکہ ٹھیک ہونے والوں کی شرح 82.46 فیصد ہوگئی ہے۔
کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر،مہاراشٹرا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 3،655 کم ہو کر 2،69،535 رہ گئے ، جبکہ 430 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 35،191 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ، 23،644 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 10،16،450 ہوگئی۔

Related Articles