ایشور چند ودیا ساگر اپنے نظریات سے مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں کیں: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سماجی مصلح ایشور چندر ودیا ساگر کے یوم پیدائش پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور اندیش نظریات اور اصلاحات کے ذریعہ مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں کی تھیں۔
مسٹر شاہ نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’میں ایشور چندر ودیا ساگر کو ان کے یوم پیدائش پر سلام کرتا ہوں۔ ایک ممتاز سماجی مصلح، ماہر تعلیم اور فلسفی کے طور پر وہ مختلف شعبوں میں اپنے دور اندیش نظریات اور اصلاحات کے ذریعہ سماج میں ایک بڑی تبدیلی اور انقلاب لائے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ایشور چند ودیا ساگر جی نے خواتین کے حقوق کے لئے متعدد کام کئے۔ انہوں نے بیواؤں کی دوبارہ شادی قانون اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے انتھک کوششیں کیں اور ایسے عظیم کاموں سے ودیا ساگر جی کی وراثت دنیا بھر میں لاکھو لوگوں کے لئے ہمیشہ باعث تحریک بنی رہے گی۔ایشور چند ودیا ساگر کی پیدائش 26 ستمبر 1820 کو مغربی بنگال میں ہوئی تھی۔ وہ ایک سماجی مصلح اور ماہر تعلیم تھے۔