ممبئی میں طوفانی بارش کاسلسلہ جاری ریڈ الرٹ،
شہری گھر میں ہی رہیں،بی ایم سی عام زندگی مفلوج ،گھروں اور رہائشی کالونیاں زیر آب
ممبئی، ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی میں گزشتہ شب سے جاری بھاری بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ستمبر کے مہینےمیں اس طرح کی بارش نے ایک بار پھر شہر کی عام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔محکمہ۔موسمیات نے ریڈالرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔شہر کے قلب زویری بازار میں وجہ جنوبی ممبئی کے جامع مسجد علاقے میں واقع ہے،80 دہائی بعد دوسری بار پانی گھس گیا ہے ،اس علاقے میں افراتفری کا عالم ہے،جبکہ ممبئی کے شہری بے چینی محسوس کررہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ممبئی کے متعدد علاقوں میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 120 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔ رام مندر کے علاقے میں 298 ملی میٹر بارش ہوئی ، جبکہ اس دوران دہیسر میں 190 ملی میٹر بارش ہوئی۔پڑوسی نئی ممبئی میں 304اور نیرول میں 401 اور بیلاپور میں279 ایم۔ایم بارش ہوئی ہے ،بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بی ایم سی ذرائع کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے گورگاؤں ، سائن،کرلا،نائیگام ،کنگ سرکل میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیاہے۔ سنٹرل ریلوے لوکل ٹرینوں کی مضافاتی خدمات کو معطل کردیا ہے۔
ممبئی کے علاقے سائن، کرلا ، چوناھٹی۔کرلا اور مسجد اسٹیشنوں کے درمیان مسلسل بارش اور پانی جمع ہونے کے باعث سینٹرل ریلوے پر شیواجی مہاراج ٹرمنس ،سی ایس ایم ٹی تھانہ / سی ایس ایم ٹی واشی کے درمیان مضافاتی خدمات معطل کردی گئیں۔
منگل کی رات دیر گئے موسلا دھار بارش نے گورگاؤں اور سیائن سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ممبئی کے سائن ریلوے اسٹیشن پر بڑی تعداد میں مسافر پھنسے ہوئے تھے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کی سہ پہر کے آخر میں موسلادھار بارش کے بعد بدھ کے روز ممبئی میں عام طور پر ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے جس کے سبب گورگاؤں اور سائن سمیت کچھ علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے
آئی ایم ڈی کے مطابق بدھ کے روز ممبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی عہدیدار نے کہا ، "بدھ سے بارشوں کی شدت میں کمی آئے گی اور اس ہفتے کے آخر تک یہ نچلی طرف رہے گا۔”
بارش کی وجہ سے ولے پارلے اور رام مندر علاقوں میں کچھ مقامات پر ٹریفک جام رہا۔
ممبئی میں تازہ ترین اطلاع کے مطابق آئی ایم ڈی نے ممبئی اور ساحلی مہاراشٹر کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا منگل کے بعد سے ممبئی کو شدید بارش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آج شدید بارش نے تجارتی دارالحکومت اور اس کے مضافات کو شدید نقصان پہنچایاہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ممبئی ، تھانہ اور رائے گڑھ کے لئے پیلے رنگ کا انتباہ (الگ تھلگ مقامات پر تیز بارش) اور پالگھر کے لئے نارنگی الرٹ (الگ تھلگ مقامات پر شدید سے موسلا دھار بارش) جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سیلاب جیسی حالت ہے ۔
میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے تمام دفاتر اور اداروں کے لئے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کام کرنے کے لئے صرف ہنگامی اہلکاروں کو اطلاع دینا ہوگی۔ بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے شہر میں شدید بارش کے باعث تمام عدالتی ملازمین کو ایک دن کی چھٹی بھی دے دی ہے۔