ملک کی 19 ریاستوں اور مرکز کےزیرانتظام علاقوں میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی
نئی دہلی: ملک کی 19 ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔مہاراشٹر ، آندھرا پردیش اور کرناٹک ان ریاستوں میں شامل ہیں جن میں سب سے زیادہ فعال معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں 16613 ، آندھرا پردیش میں 4318 اور کرناٹک میں 2708 سرگرم معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ، آندھرا پردیش ، اروناچل پردیش ، بہار ، چنڈی گڑھ ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن دیئو ، دہلی ، گوا ، ہریانہ ، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، کیرالہ ، مہاراشٹر ، ناگالینڈ ، پدوچیری ، پنجاب ، تمل ناڈو ، اتراکھنڈ اور اترپردیش میں بھی کورونا کے فعال معاملے کمی سے دیکھنے میں آئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سرگرم معاملوں کی تعداد 27،438 کم ہوکر 9،75،861 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران ، کورونا انفیکشن کے 75،083 نئے معاملوں کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر کے 55،62،664 ہوگئی ہے۔ وہیں، 44،97،868 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 1،053 مریض فوت ہوچکے ہیں ، جس سے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک شدہ افراد کی تعداد 88،935 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں متاثرہ کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔