راجوری انکائونٹر: 5 فوجی جوان از جان، افسر زخمی:فوج

جموں، مئی۔جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے کنڈی بلٹ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جاری تصادم میں 5 فوجی جوان از جان جبکہ ایک زخمی آفیسر کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راجوری کے بھاٹا دوریاں میں فوجی گاڑی پر حملہ کرنے میں ملوث جنگجوئوں کی تلاش کے لئے تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا انہوں نے کہا: ‘راجوری کے کنڈی جنگل میں جنگجوئوں کے چھپنے کے متعلق مخصوص اطلاع ملنے پر تین مئی کو مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا اور پانچ مئی کی صبح قریب ساڑھے سات بجے ایک غار میں چھپے جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا’ بیان میں کہا گیا کہ یہ علاقہ پتھریلی اور کھڑی چٹانوں کے ساتھ گھنے پودوں سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا: ‘جنگجوئوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک آئی ای ڈی سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان از جان جبکہ ایک افسر سمیت چار دیگر زخمی ہوگئے’۔بیان کے مطابق زخمی جوانوں کو کمانڈ ہسپتال اودھم پورمنتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں پانچ فوجی اہلکاروں کو مردہ قرار دیا جبکہ ایک آفیسر کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جائے موقع کی طرف فوج کی اضافی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین جنگجو پھنسے ہوئے ہیں جو راجوری کے بھاٹا دوریاں میں فوجی گاڑی پر حملہ کرنے میں ملوث ہیں۔

Related Articles