اگنیور اسکیمتبدیل کرنے والی ‘گیم چینجرثابت ہوگی،: مودی

نئی دہلی، جنوری۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نئی اگنیور بھرتی اسکیم کوتبدیلی کی پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کا ‘گیم چینجر اور بازی الٹنے والی ‘ ثابت ہوگی ۔مسٹر مودی نے کہا کہ حکومت ہندوستانی مسلح افواج کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں خود کفیل بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تینوں خدمات کے اگنیوروں کے پہلے بیچ سے خطاب کر رہے تھے۔ اگنیور کے ان بیچوں کی بنیادی تربیت کا آغاز ہو چکا ہے۔مسٹر مودی نے اگنی پتھ اسکیم کے علمبردار بننے کے لیے اگنیوروں کو مبارکباد دی۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میںغیر رابطہ جنگ کے نئے محاذوں کے چیلنجوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ تکنیکی طور پر قابل فوجی ہماری مسلح افواج میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگنی پتھ اسکیم کس طرح خواتین کو بھی بااختیار بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تینوں خدمات میں خواتین اگنیوروں کو دیکھنے کے لئے بہت خواہش مند ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے اگنیوروں سے کہا کہ وہ اس موقع کو مختلف زبانوں اور ثقافتوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے لیے استعمال کریں۔اسکیم پر روشنی ڈالتے ہوئے، مسٹرمودی نے کہا کہ یہ تبدیلی کی پالیسی ہماری مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور انہیں مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار کرنے میں ‘گیم چینجر’ ثابت ہوگی۔ وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ نوجوان اگنیور مسلح افواج کو مزید جوان اور تکنیکی طور پر قابل عمل بنائے گا۔اگنیوروں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا جذبہ مسلح افواج کی بہادری کی عکاسی کرتا ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک کے پرچم کو بلند رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع سے وہ جو تجربہ حاصل کریں گے وہ زندگی بھر ان کے لیے باعث فخر ثابت ہو گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نیا ہندوستان ایک نئے جذبے سے بھرا ہوا ہے اور ہماری مسلح افواج کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں خود انحصار بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں جنگ لڑنے کے طریقوں میں تبدیلی آ رہی ہے۔غیر مربوط جنگ کے نئے محاذوں اور سائبر وارفیئر کے چیلنجوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تکنیکی طور پر قابل فوجی ہماری مسلح افواج میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر نوجوانوں کی موجودہ نسل میں یہ صلاحیت موجود ہے، اس لیے اگنیور آنے والے وقت میں ہماری مسلح افواج میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کس طرح خواتین اگنیور بحریہ کا سر فخر سے بلند کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تینوں خدمات میں خواتین اگنیوروں کو دیکھنے کے لئے بہت خواہش مند ہیں۔ وزیر اعظم نے سیاچن میں تعینات خواتین فوجیوں اور جدید لڑاکا طیارے اڑانے والی خواتین پائلٹس کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح خواتین مختلف محاذوں پر مسلح افواج کی قیادت کر رہی ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ مختلف علاقوں میں پوسٹنگ سے انہیں متنوع تجربات حاصل کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں مختلف زبانوں اور ثقافتوں اور رہن سہن کے طریقے سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے اگنیوروں کو نصیحت کی کہ وہ اپنی پسند کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہوئے نئی چیزیں سیکھنے کے لیے بے تاب رہیں۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کا اختتام یہ کہہ کر کیا کہ ’’یہ آپ ہی ہیں جو 21ویں صدی میں قوم کو قیادت فراہم کرنے جا رہے ہیں‘‘۔

Related Articles