ہندوستان اور مالدیپ دفاعی تعاون کو گہرا کرتے ہوئے مل کر چیلنجوں سے نمٹیں گے

نئی دہلی، مئی۔ہندوستان اور مالدیپ نے دفاعی تعاون اور طویل مدتی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور سیکورٹی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔مالدیپ کے دورے پر گئے مسٹر سنگھ نے وہاں کی وزیر دفاع محترمہ ماریہ دیدی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون اور دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی تشویش کے وسیع علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزراء نے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا اور مشترکہ سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی قوانین اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کے احترام کی اہمیت کو نوٹ کیا اور ان اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔دونوں وزراء نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان جاری دفاعی تعاون میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا، جس میں مشترکہ مشقیں اور فوجی حکام کے ایک دوسرے کے ممالک کے دورے شامل ہیں۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سائبر سیکیورٹی اور میری ٹائم سیکیورٹی جیسے شعبوں میں بہترین طریقوں اور مہارت کے اشتراک کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے تعاون کی اضافی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا، جس میں دفاعی تجارت، صلاحیت سازی اور مشترکہ مشقیں شامل ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے اور تبادلوں کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں اطراف نے باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقبل میں بھی بات چیت اور تعاون جاری رکھنے کے اپنے ارادے کا اظہار دورے کے دوران مسٹر سنگھ نے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح اور وزیر خارجہ عبداللہ شاہد سے ملاقات کی۔اپنے ملک روانہ ہونے سے پہلے مسٹر سنگھ نے گرمجوشی اور خوشگوار مہمان نوازی کے لیے مالدیپ کی تعریف کی۔

Related Articles