برازیل میں ٹرک اور مسافر وین کی ٹکر میں 12 افراد ہلاک

برازیلیا ، برازیل کے صوبہ منز گیریس کے شہر پاٹوس ڈی منزمیں شاہراہ پر ایک ٹرک اور مسافر وین کی آپس میں ہونے والی ٹکر میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
منز گیریس میں فیڈرل ہائی وے پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کو لیجارہے وین مخالف لین میں داخل ہوئی جب اس علاقے میں گھاس کے میدان کی آگ سے سڑک پر گرنے والے درخت کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
افسران نے بتایا کہ حادثے میں وین میں سفر کرنے والے 12 افراد میں سے 11 اور ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔
علاقائی روزنامہ ’ایسٹاڈو ڈی منز‘ کے مطابق وین فارم کے مزدوروں کو باقاعدگی سے مختلف علاقوں میں لاتی لیجاتی رہی تھی۔

 

Related Articles