ہماچل چلڈرن سیشن کی گونچ پوری دنیا میں سنائی دے گی: سکھو

شملہ، اپریل۔ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھوندر سنگھ سکھو نے بچوں کی سرکار کیسی ہو؟ مہم کا پوسٹر ریلیزکیا۔اس ریلیز کے دوران انہوں نے بچوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ساتھ ہی ہماچل پردیش ودھان سبھا چلڈرن سیشن کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے۔ملک کے 68 بچے ہماچل پردیش ودھان سبھا چلڈرن سیشن میں وزیراعلیٰ، ایوان کےاسپیکر، کابینہ وزیر نیز حکمراں اور اپوزیشن کے ایم ایل اے کے طورپر حصہ لیں گے۔ بچوں کی اہلیت کی بنیاد پر ان کا پورٹ فولیو طے ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس پروگرام کا مقصد ریاست کے بچوں کی سیاسی شرکت میں اضافہ اور نئی نسل کی آبیاری کرنا ہے۔پوسٹر ریلیز کے موقع پر ڈیجیٹل بال میلہ کی کو فاؤنڈرپریا شرما نے بتایا کہ ہماچل پردیش اسمبلی کے اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا نے مارچ میں بچوں کے خصوصی اسمبلی اجلاس کا اعلان کیا تھا۔غورطلب ہے کہ 12 جون کو ہونے والے بچوں کے اس سیشن میں ملک کے 68 بچوں کو دنیا کے سامنے بولنے کا موقع دیا جائے گا۔ شملہ ودھان سبھا چلڈرن سیشن میں بچے بچوں کے مسائل، تجاویز اور بچوں کے مسائل کو ودھان سبھا بھون میں اٹھائیں گے۔ بتا دیں کہ اس پوسٹر ریلیز کے دوران شملہ میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ جھانوی رگھوونشی، ودیشا رگھوونشی، مالا چند اور تارک رانا بھی موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ ان بچوں کو الیکشن کے لیے ایک تجویز ویڈیو بنانی ہے، جس میں وہ بچوں کی سرکار کیسی ہو؟ موضوع پر اپنی رائے رکھیں گے۔ اس کے بعد بچے خود کے ذریعہ بنائے گئے ویڈیو کو اپنے نام سمیت ڈیجیٹل بال میلے کی ویب سائٹ پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے لیے بچوں سے کوئی فیس نہیں لی جا رہی ہے۔ یہی نہیں ان بچوں کے انتخاب کے لیے بھی ججز کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی جس میں مختلف شعبوں کے لیجنڈ شامل ہوں گے۔ فیوچر سوسائٹی کے زیر اہتمام اورایل آئی سی کے زیر اہتمام، اس مہم کا مقصد بچوں میں سیاسی بیداری کو بڑھانا ہے۔

Related Articles