ایس ڈی آر ایف کے جوانوں کو رسک الاؤنس ملے گا: دھامی

دہرادون، اپریل ۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے پیر کے روز دہرادون کے جولی گرانٹ میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے نئے تعمیر شدہ ہیڈکوارٹر اور فائر اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایس ڈی آر ایف کے جوانوں کو توصیفی اسناد دے کر اعزاز بھی بخشا۔پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ دیگر نیم فوجی دستوں کی طرز پر 11 ہزار سے زیادہ کی بلندی پر راحت رسانی کارروائیوں کے لیےایس ڈی آر ایف کے گزیٹیڈ افسران کو 1500 روپے اور نان گزیٹیڈ افسران اور ملازمین کو یومیہ 1000 روپے رسک الاؤنس دیا جائے گا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے مقصد سے ایس ڈی آر ایف کی چھٹی کمپنی بنائی جائے گی، جس میں ایک تہائی خواتین اہلکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر تعینات کیا جائے گا۔ ایس ڈی آر ایف ڈیپوٹیشن کی مدت سات سال سے بڑھا کر 10 سال کی جائے گی۔وزیر اعلی مسٹر دھامی نے کہا کہ یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ مجھے آج چیف سرونٹ کے طور پر اس نو تعمیر شدہ ایس ڈی آر ایف ہیڈکوارٹر کو ریاست کے لئے وقف کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ تقریباً 144.43 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا، ایس ڈی آر ایف کے ہیڈکوارٹر میں جوانوں کی تربیت اور آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں دیگر سرگرمیاں بھی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کے جوان اور افسران ہمت، بہادری، خدمت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی قربانیاں اور کارکردگی مثالی ہوتی ہے۔ وہ جس حوصلے کے ساتھ نامساعد حالات میں کام کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ایڈیشنل چیف سکریٹری رادھا رتوڑی نے کہا کہ اتراکھنڈ میں ایس ڈی آر ایف کی تشکیل کے بعد سے ان کے ذریعہ قابل ستائش کام کیا جا رہا ہے۔ ایس ڈی آر ایف ایک تحریکی قوت کے طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نقطہ نظر سے مضبوط قوت کے طور پر کام کر رہی ہے۔پولس کے ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کی 05 کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ ریاست میں 39 مقامات پر ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کا بندوبست کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایم ایل اے برج بھوشن گیرولا، سکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈاکٹر رنجیت کمار سنہا، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر پی وی کے پرساد، آئی جی، ایس ڈی آر ایف ردھیم اگروال، کمانڈر ایس ڈی آر ایف منی کانت مشرا اور سینئر پولیس افسران موجود تھے۔

Related Articles