دہلی میں ساکیت کورٹ کے باہر فائرنگ، ایک خاتون زخمی
نئی دہلی، اپریل۔قومی دارالحکومت کے جنوبی حصے میں جمعہ کی صبح ساکیت کورٹ نمبر 3 کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ وکیل کے بھیس میں ایک شخص نے تقریباً چار راؤنڈ فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوئی، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا دہلی پولیس کی کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ واقعے کی تفصیلات کا انتظار ہے۔