راجیہ سبھا میں جو ہوا وہ نہایت افسوسناک ہے :راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی : زرعی بل پرراجیہ سبھا میں آج اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے کئےگئے ہنگامے کو لے کر مودی سرکار کے چھ وزراء کی پریس کانفرنس ہوئی۔ پریس کانفرنس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، پیوش گوئل ، پرکاش جاوڈیکر ، تھاورچند گہلوت ، پرہلاد جوشی اور مختار عباس نقوی شامل تھے۔
پریس کانفرنس کی شروعات کرتے ہوئےوزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہاکہ آج راجیہ سبھا سے جو زرعی بل منظور کیے گئے ہیں، وہ تاریخی ہیں۔ اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں اور عام کسانوں کے مابین غلط فہمی پیدا کرکے سیاسی خود غرضی کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کم سے کم سہارا قیمت کو کسی بھی حال میں ختم نہیں کیا جارہا ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ آج راجیہ سبھا میں جو کچھ بھی ہواہے، اس سے پارلیمنٹ کے وقار کو ٹھیس پہنچاہے۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکر ہری ونش جی کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے ، جسے پورے ملک نے دیکھا ہے۔ وہ اقدار پر یقین رکھنے والے شخص ہیں۔

Related Articles