اداکار سدیپ کو دھمکی ، پولیس نے کہا ملزم جلد گرفتار ہوگا

بنگلور،اپریل ۔ بنگلور پولیس نے پیر کو کہا کہ کنڑ اداکار کچی سدیپ کو دھمکی بھرا خط بھیجنے والے ملزم کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔بنگلور پولیس کمشنر سی ایچ ریڈی نے یہاں صحافیوں سے کہاکہ سائبر سیکیورٹی ماہرین کی مدد سے پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور اگر ضروری ہوا تو ہم ماہرین کی مدد لے سکتے ہیں اور ہم تکنیکی مدد بھی حاصل کرسکتے ہیں۔اداکار کو 29مارچ کو دھمکی والے دو خط ملے تھے لیکن اس بات کا انکشاف پانچ اپریل کو کیا گیا جب انہوں نے وزیر اعلی بسوراج بومئی کے شنگ گاوں سمیت کچھ اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کے لئے تشہیر کرنے کا اعلان کیا۔ خط میں اداکار نے نجی ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اداکار سندیپ کے منیجر جیک منجو نے پوتیناہلی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند (آئی پی سی)کی دفعی 506(مجرمانہ دھمکی ) اور 504(جان بوجھ کر کی گئی توہین ) کے تحت معاملہ درج کرایا گیا۔ اداکار نے دعوی کیا کہ خط فلم انڈسٹری کے لوگوں نے بھیجا تھااور کہا کہ وہ اپنے انداز میں جواب دیں گے۔

Related Articles