چار میٹرو میں ڈیزل کی قیمتوں میں 22-25 پیسے فی لیٹر کی تخفیف

نئی دہلی ، سرکاری تیل کمپنیوں نے اتوار کے روز لگاتار دوسرے دن ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل کی قیمتوں میں 22 – 25 پیسے فی لیٹر کمی کردی جبکہ پٹرول کی قیمت مستحکم رہی اس سے قبل جمعرات اور جمعہ کو دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ گزشتہ چار دنوں میں ڈیزل تقریباایک روپیہ سستا ہوا ہے۔ ہفتہ کے روز بھی پٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں پٹرول 81.14 پر مستحکم رہا ، جبکہ ڈیزل 24 پیسے سستا ہوکر 71.58 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
ممبئی میں پٹرول 87.82 روپے فی لیٹرپر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل 25 پیسے کی تخفیف سے 78.02 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا۔
کولکاتہ میں پٹرول 82.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ، جبکہ ڈیزل 23 پیسے کم ہو کر 75.09 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.21 روپے فی لیٹرہی رہی جبکہ ڈیزل 22 پیسے کی کمی سے 76.99 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔
جمعہ کو پٹرول کی قیمت 23 پیسے سے 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 35 پیسے سے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
جمعرات کو پٹرول 14-16 پیسے اور ڈیزل میں 19-20 پیسے سستا ہوا۔

 

Related Articles