بلرامپور:سڑک حادثے میں 6افراد کی موت

بلرامپور:اپریل۔اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے شری دت گنج تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح پیش آئے سڑک حادثے میں میاں۔بیوی سمیت چھ افراد کی موت ہوگئی۔اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی)نمرتا شریواستو نے بتایا کہ بلرامپور اترولہ شاہراہ پر غالب پور گاؤں کے نزدیک آج صبح پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے کار میں سوار سبھی اراکین کی موت ہوگئی۔ سونو ساہو اپنےکنبے کے دیگر پانچ افراد کے ساتھ کار سے نینی تال سے واپس دیوریا ضلع میں واقع اپنے گھر جارہے تھے کہ اچانک بلرامپور اترولہ شاہراہ پر غالب پور گاؤں کے نزدیک سامنے سے آرہے بے قابو ٹرک سے کار کی ٹکر ہوگئی۔ چشم دیدوں نے بتایا کہ کار کی رفتار بھی بہت زیادہ تھی۔اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) نے بتایا کہ حادثے میں کار سوار میاں۔بیوی و چار بچوں کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے پولیس نے لاشوں کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ٹرک ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے۔ دیگر مہلوکین کی شناخت کرائی جارہی ہے۔

Related Articles