لڑائی شروع نہیں کرتی مگر ختم ضرور کرتی ہوں، کنگنا رناوت

ممبئی، بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ خود سے کبھی کوئی لڑائی شروع نہیں کرتی ہیں، اگر کسی لڑائی میں گھِر جائیں تو اْسے ختم ضرور کرتی ہیں۔آنجہانی ہیرو سْشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد سے متعدد تنازعات میں گھِری ہیروئین کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا، مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے خود پر تنقید، اور لڑاکا کی چھاپ لگانے والوں کو جواب دیا ہے۔بالی ووڈ اور بھارتی سیاسی جماعتوں کی متعدد نامور شخصیات کی آنکھوں میں کھٹکنے والی اداکارہ کنگنا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ’وہ کچھ ہی عرصے میں بطور بہت لڑاکا شخصیت بن گئی ہیں مگر اس میں کوئی سچائی نہیں ہے، اْن کے ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کبھی اْنہوں نے خود سے لڑائی شروع کی ہو۔‘انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’اگر اْنہیں کسی نے لڑاکا ثابت کر دیا تو وہ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیں گی، انہوں نے لڑائی کبھی شروع نہیں کی مگر وہ ہر لڑائی ختم ضرور کرتی ہیں۔‘کنگنا رناوت کا اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اپنے خدا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’یہ اْن کے مذہب میں ہے کہ جب کوئی آپ سے لڑے یا مقابلہ کرے تو آپ لڑائی سے انکار کر دیں۔ ‘بھارتی فلم انڈسٹری کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی بلدیاتی ادارے بی ایم سی سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ ایک جنگ تا حال جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے خود پر ہونے والے حملوں پر سخت رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ اپنا سر کٹا دیں گی مگر اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

Related Articles