اجمیر میں تین روزہ یوگافیسٹیول کا آغاز

اجمیر،اپریل۔راجستھان کے اجمیر میں آج آزادی کے امرت مہوتسو پروگرام کے سلسلے میں تین روزہ یوگا فیسٹیول کا انعقادہوا۔اجمیر ریلوے ویژن ہیڈ کواٹر کے نزدیک جی ایل او گراؤنڈپر’ہردل دھیان، ہردنا دھیان‘کی تھیم پر منعقد اس فیسٹول میں بڑی تعداد میں لوگوں کو یوگا کرایا گیا۔ آج پہلے دن منچ سے اینزائٹی اور ڈپریشن کو دور کرنے میں مفید سرگرمیوں سے متعلق یوگا کی مشق کرائی گئی۔منچ سے تربیت یافتہ ٹرینروں نے یہ مشق کرائی اور یوگا میں حصہ لینے والے خواتین،مرد، بزرگوں کی سہولیات کے لئے بڑے بڑے ایل ای ڈی بھی لگائے گئے۔نو اپریل تک منعقد ہونے والے پروگرام میں یوگا مشق کے پانچ سیشن میں برایٹر مائنڈ کی سرگرمیوں، یوگا،آسن، پرانایام،مدرا،دھیان اور پولیریٹی کے مشق کرائے جائیں گے۔

Related Articles