ہر شہری کے بہبود کے لئے کمر بستہ:یوگی

لکھنؤ:اپریل۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو بی جے پی کے 43ویں یوم تاسیس کی مناسبت پر ریاست اور ملک کے سبھی بی جے پی کارکنوں کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں سے نوازہ۔یوگی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا بی جے پی کے 43ویں ویم تاسیس کی سبھی کارکنوں کو مبارک باد۔ قومی صدر جے پی نڈی کی باصلاحیت قیادت میں ہم سبھی خدمت ہی تنظیم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سماج کے آخری پائیدان پرکھڑے فی شخص کے بہبود کے لئے کمر بستہ ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلی یوگی نے بی جے پی کے لکھنؤ واقع ریاستی دفتر میں منعقد پروگرام میں بھی شرکت کی۔ اس موقع رپ ان کے ساتھ دونوں نائب وزرائے اعلی کیشوپرساد موریہ اور برجیش پاٹھک، بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری سمیت تمام کارکنان موجود تھے۔

Related Articles