کمل ناتھ خوف دکھاو، ووٹ پاو کی سیاست کر رہے ہیں: شیوراج

بھوپال، اپریل۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سابق وزیر اعلی کمل ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوف دکھاؤ، ووٹ حاصل کرو کی خوشامد پسندانہ سیاست کر رہے ہیں اور اس سے گھٹیا پن ظاہر ہوتا ہے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر چوہان نے کہا کہ مسٹر کمل ناتھ کا ٹیڑھا پن جھلک رہا ہے۔ ایک طرف مسٹر کمل ناتھ یہ پرچار کرتے ہیں کہ وہ ہنومان کے بھکت ہیں۔ دوسری طرف روز افطار پر جا کر دنگا فساد کی باتیں کرتے ہیں۔ کیا وہ وہاں سب کے ووٹ لینے گئے تھے؟ یہ خوف دکھاو اور ووٹ حاصل کرو کی سطحی سیاست ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ ریاست میں فسادات کہاں ہو رہے ہیں۔ یہ ان کی کجی اور بری نیت ہے۔ خوشامد کرکے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔چھندواڑہ میں قیام کے دوران مسٹر کمل ناتھ نے روز افطار کے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ اب انہیں ریاست کا انتظام سنبھالنا ہوگا کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں فسادات بھڑکا رہی ہے۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ان کے بیان پر بی جے پی لیڈروں کا سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔

Related Articles