کرناٹک انتخابات کے لیے کانگریس نے 42 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

نئی دہلی، اپریل۔کانگریس نے جمعرات کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 42 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک کے ذریعہ جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن (سی ای سی) نے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔امیدواروں کی فہرست میں ایم وائی پاٹل، مہنتیش کداڈی، سنتوش ایس لاڈ، سری نواس این ٹی اور این وائی گوپال کرشنا شامل ہیں۔گزشتہ ہفتے پارٹی نے 124 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے کل 224 ارکان کے لیے انتخابات 10 مئی کو ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔

Related Articles