القاعدہ کے انتہا پسند کارکنوں سے پوچھ گچھ شروع

کلکتہ: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع سے گرفتار پاکستان کے امداد یافتہ القاعدہ کے انتہا پسند کارکنوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
القاعدہ کے ان چھ انتہا پسند کارکنوں کو کل رات ایک جگہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
این آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ان تمام انتہا پسندوں کو راتوں رات آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور شہر کی ایک مقامی عدالت نے انہیں 24 ستمبر تک این آئی اے کی تحویل میں بھیجنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد این آئی اے نے ان تمام دہشت گردوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

Related Articles