راج انگد کی جگہ گرنور پنجاب کنگز میں شامل

پنجاب، اپریل ۔پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے سیزن میں گرنور سنگھ برار کو زخمی راج انگد باوا کے متبادل کے طور پر شامل کیا ہے۔گزشتہ سیزن میں پنجاب کے لیے دو میچ کھیلنے والے راج بائیں کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ فرنچائز نے 20 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر گرنور کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر گرنور نے دسمبر 2022 میں پنجاب کے لیے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے پانچ فرسٹ کلاس میچوں میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 120.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے 107 رنز بنائے اور 3.80 کی اکانومی سے سات وکٹیں لیں۔

Related Articles