حیدرآباد میں امبیڈکر کا 125فیٹ اونچامجسمہ، وزیرایشور نے معائنہ کیا

حیدرآباد مارچ ۔تلنگانہ کے وزیر بہبود کے ایشور نے حیدرآباد کے قلب میں زیر تعمیر 125 فٹ اونچے امبیڈکر کے مجسمہ کے کام کا معائنہ کیا۔ وزیرموصوف نے اس موقع پر کہا کہ یہ مجسمہ آئی میکس تھیٹر کے قریب تعمیر کیا جارہا ہے جو ملک میں امبیڈکر کا سب سے اونچا مجسمہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مجسمہ کی تعمیر کے لیے 791 ٹن اسٹیل اور 96 میٹرک ٹن پیتل کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے لیے 400 سے زائد مزدور کام کر رہے ہیں۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے امبیڈکر کی یوم پیدائش 14 اپریل کو مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ نقاب کشائی کے پیش نظر کام میں تیزی پیداکی جارہی ہے تاکہ یہ کام 10اپریل تک مکمل کئے جاسکیں۔

Related Articles