ہندوستانی فوج دنیا کی سب سے طاقتور اور قابل افواج میں سے ایک – شیوراج

بھوپال، مارچ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہندوستانی فوج دنیا کی سب سے طاقتور اور قابل افواج میں سے ایک ہے، جو ملک کی سرحدوں پر سینہ تان کر کھڑی ہے۔مسٹر چوہان یہاں ایم وی ایم گراؤنڈ میں منعقدہ فوجی میلے کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سی ڈی ایس اور تینوں افواج کے سربراہ بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں فخر سے کہتا ہوں کہ ہندوستانی فوج دنیا کی طاقتور اور قابل افواج میں سے ایک ہے جو ملک کی سرحدوں پر سینہ تان کر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج ہر چیلنج کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جب پاکستان نے ہماری سرحدوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تو فوج نے انہیں سبق سکھایا۔ کرگل جنگ میں ہزاروں فٹ کی بلند چوٹیوں پر چڑھ کر دشمن کو تہس نہس کر دیا۔مسٹر چوہان نے کہا کہ اس فوجی میلے میں بہت سے ایسے ہتھیار ہیں جو ملکی تیار کردہ ہیں۔ میں فوج کا اس کانفرنس اور فوجی میلے کے انعقاد کے لئیشکریہ ادا کرتا ہوں۔ میری سب سے اپیل ہے کہ اس فوجی میلے میں آکر ہماری فوج کے کارنامے ضرور دیکھیں۔ فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس موقع پر انہوں نے بھوپال میں ”فوجی میلہ“ منعقد کیا۔ یہاں ہماری تینوں افواج کے مختلف ہتھیاروں کی نمائش کی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش اور بھوپال کی خوش قسمتی ہے کہ ہماری تینوں فوجوں کی کمانڈر کانفرنس 30 اور 31 مارچ اور یکماپریل کو بھوپال میں ہونے جا رہی ہے۔وزیر اعلی مسٹر چوہان سے آج کمانڈنگ ان چیف ناردرن آرمی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر واقع دفتر کی عمارت میں اخلاقی ملاقات کی۔

 

Related Articles