نڈا 26مارچ کو مدھیہ پردیش میں،پارٹی کے بوتھ سربراہوں سے خطاب کریں گے
بھوپال،مارط۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا آئندہ 26مارچ کو مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پارٹی کی بنیادی اکائی سمجھے جانے والے بوتھ کے سربراہوں سے خطاب کریں گے۔ریاست میں اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخاب سے پہلے پارٹی کے صدر کا یہ دورہ کئی لحاظ سے اہم مانا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں مسٹر نڈا 26مارچ کو بھوپال اور نرمداپورم ڈویژن بوتھ کے سربراہوں سے خطاب کریں گے۔پارٹی کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر نڈا پارٹی کی ریاستی اکائی کے دفتر کا بھومی پوجن کریں گے۔ وہ یہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام ’من کی بات‘ کو بھی سنیں گے۔ اس کے علاوہ وہ روشن خیالی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔مسٹر نڈا کے دورے سے پہلے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مسٹر نڈا بھوپال میں پارٹی کے نئے دفتر کا بھومی پوجن کریں گے اور بوتھ کے سربراہ سے خطاب کریں گے۔ اس دوران کور ٹیم کو بھی ان کی رہنمائی حاصل رہے گی۔