انگلش کرکٹ بورڈ کا امریکی لیگ کیلئےکھلاڑیوں کو این او سی نہ دینےکا فیصلہ

لندن،مارچ۔انگلش کرکٹ بورڈ نے امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کے لئےکھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو میجر لیگ کے لیے این او سی نہیں دیے جائیں گے، یہ فیصلہ ‘ایشیز کی وجہ سیکیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہیکہ انگلینڈ کے وائٹ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ امریکا کی لیگ میں نہیں ہوں گے، انگلینڈ کی پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن این او سی کے لیے کوشاں ہے۔رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کی بھی لیگ میں شرکت یقینی نہیں ہے۔خیال رہیکہ میجرلیگ کرکٹ 13 جولائی سے امریکا میں کھیلی جائیگی، ان دنوں انگلینڈ میں ‘ایشیز کھیلی جائے گی۔

Related Articles