تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ سے دو خواتین کی موت ،اسٹالین کا افسوس کا اظہار
چنئی ،مارچ۔تمل ناڈو میں دھرم پوری ضلع کے ناگداسم پٹی گاوں میں جمعرات کی صبح ایک نجی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے دو خواتین کی موت ہو گئی اور ایک کارکن جھلس گیا۔ پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ دھرم پوری ضلع کے ناگداسمپٹی گائوں میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے دو خواتین کی موت ہو گئی ہے۔ متوفی کی شناخت سلیم ضلع کے ناگداسمپٹی گاو¿ں کے منیاممل(65)اور میچیری علاقہ کے پلانی اممل (50)کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی شیو لنگم (52)کو علاج کے لئے پیناگرم سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔اس دوران وزیر اعلی ایم کے اسٹالین نے خواتین کی موت پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ وزیر اعلی نے منیاممل اور پلانی اممل کے خاندان کے افراد کو تین تین لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔مسٹر اسٹالین نے کہا کہ انہیں ضلع کلکٹر سے حادثے کا علم ہو اہے۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو زخمی کارکن کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے اور وزیر اعلی نے عوامی راحت فنڈ سے زخمی شخص کو بھی ایک لاکھ روپے کی مالی تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔