ثانیہ مرزا نے کیوٹ سے بیٹے کو فار ایور ڈیٹ قرار دیدیا

دبئی،مارچ۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دونوں ماں بیٹا سیاہ رنگ کے ملبوسات پہنے نظر آرہے ہیں اور ثانیہ مرزا ویلویٹ کے گاؤن کے ساتھ سلور جیولری پہنے بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری فور ایور ڈیٹ ہے۔سابق بھارتی ٹینس اسٹار کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین، بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دونوں ماں بیٹے کی بہت تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

Related Articles