کمل ناتھ بتائیں بیٹیوں کی مفت تعلیم کا وعدہ پورا کیوں نہیں ہوا:شیوراج

بھوپال، مارچ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج گوسوامی تلسی داس کی سطروں پر سابق وزیر اعلی کمل ناتھ پر طنز کیا اور پوچھا کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں دی گئی دیوی اہلیہ بائی ہولکر تعلیم اسکیم کا کیا ہوا۔مسٹر چوہان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گوسوامی تلسی داس کی سطریں ’جھوٹی لینا، جھوٹی دینا، جھوٹئی بھوجن،جھوٹ چبانا‘ مسٹر کمل ناتھ پر فٹ بیٹھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ روز مسٹر کمل ناتھ سے سوال کرتے ہیں، لیکن جواب نہیں ملتا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے ’مہا جھوٹ پتر‘ میں وعدہ کیا تھا کہ وہ دیوی اہلیہ بائی ہولکر مفت تعلیم اسکیم شروع کریں گے۔ اس کے تحت بیٹیوں کو مفت تعلیم اور رعایتی دروں پر دو پہیہ گاڑی کے لئے لون دیں گے اور آرٹی او سے مفت گاڑی رجسٹریشن ہوگا۔مسٹر چوہان نے کہا کہ مسٹر کمل ناتھ نے بیگا، سہریااور بھاریا کی خواتین سے ایک ہزار روپئے چھیننے کا پاپ تو کیا ہی، ساتھ ہی وہ بتائیں کہ انہوں نے یہ وعدہ پورا کیوں نہیں کیا۔

Related Articles