میسی رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں

ریاض،مارچ۔سعودی عرب کا دور ہ کریں گے۔ وہ سعودی عرب میں مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کریں گے۔بدھ کے روز وزیر سیاحت نے ٹویٹ کہا کہ میں ایک بار پھر سعودی سیاحت کے سفیر عالمی سٹار لیونل میسی کو اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اس ماہ سعودی عرب کے اپنے دوسرے دورے پر سب سے خوبصورت سعودی سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہونے کے لیے خوش آمدید کہتا ہوں۔ وہ اپنے اس سفر کے دوران ہمارے غیر معمولی تجربات اور ہمارے لوگوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔سعودی وزیر سیاحت نے مئی 2022 میں ایک ٹویٹ شائع کی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سب سے زیادہ گولڈن بال کا ایوارڈ جیتنے والے میسی سعودی سیاحت کا سفیر بن گئے ہیں۔میسی نے گزشتہ برس سعودی عرب بالخصوص جدہ اور بحیرہ احمر کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل بھی وہ کئی مواقع پر بطور کھلاڑی وہاں جا چکے ہیں۔ آخری مرتبہ ان کا دورہ گزشتہ جنوری میں ریاض سیزن کی ٹیم کے خلاف پیرس سینٹ جرمین کے میچ کے دوران ہوا تھا۔

Related Articles