امرتسر میں جی-20 لیبر میٹنگ
نئی دہلی، مارچ ۔ جی-20 کی پہلی لیبر میٹنگ 19 اور 20 مارچ کو پنجاب کے امرتسر میں ہوگی۔مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے اتوار کو یہاں بتایا کہ لیبر-20 کی پہلی میٹنگ 19 سے 20 مارچ تک امرتسر، پنجاب میں ہوگی۔اجلاس میں جی-20 کے رکن ممالک کی مزدور تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ بھارتیہ مزدور سنگھ اجلاس کی صدارت کرے گا۔اجلاس میں لیبر سے متعلقہ مسائل کا تجزیہ کیا جائے گا اور پالیسی سفارشات پیش کی جائیں گی۔میٹنگ کے علاوہ شرکا کو امرتسر کے بھرپور ثقافتی ورثے کو دکھانے کے لیے مختلف سیاحتی مقامات پر لے جایا جائے گیا۔