یلز کی پی ایس ایل کو ترجیح، بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

لندن،فروری۔انگلینڈکے جارحانہ بیٹر ایلیکس ہیلز بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے۔ایلیکس ہیلز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ (آئی ایل ٹی ٹوئنٹی) اور پی ایس ایل معاہدوں کیباعث دستبردار ہوئے۔ہیلز نے انگلینڈ ٹیم کے ساتھ دورہ بنگلا دیش کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ میتھیو موٹ نے کہا کہ ہم نیایلیکس ہیلزکے ساتھ بات کی تھی، ان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شانداررہا، ان کے لیے اب بھی دروازے کھلیہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023کیاسکواڈ کے لیے بیٹھیں گیتو کسی سیرنجش نہیں رکھیں گے،کوئی فارم میں ہیاور بھارت میں ہماریلییاچھا ثابت ہوسکتا ہیتو اس کو لیں گے۔خیال رہے کہ ایلیکس ہیلز کو 2019 کے ورلڈکپ سے قبل اسکواڈ سے نکال دیا گیا تھا،ایلیکس ہیلز گزشتہ برس ستمبر تک ٹیم سے دور رہے۔بنگلا دیش اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے یکم مارچ کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا تاہم پی ایس ایل کے لییانگلینڈ کیکرکٹر ایلیکس ہیلزکا اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ معاہدہ ہے۔

Related Articles