اڈیشہ: سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

بھونیشور، فروری ۔ اڈیشہ میں جاج پور ضلع کے دھرم شالہ تھانہ علاقے میں نیشنل ہائی وے-16 پر ہفتہ کی صبح ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کولکاتہ سے آنے والا ایک ٹرک نیلا پور سنٹرل بینک کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ یہ ٹرک ایک دن پہلے جمعہ کو حادثے کا شکار ہونے کے بعد سڑک پر کھڑاکردیاگیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک دوسرے نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ یہ سبھی کولکاتہ علاقے کے رہنے والے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ٹرک کا ڈرائیور بھی شامل ہے جس نے سڑک پر کھڑے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی تھی۔اطلاع ملنے پر چندیکھول سے فائر بریگیڈ کے عملے نے چھ لاشیں نکالیں اور اہلکاروں نے ایک شدید زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔حادثے کے بعد، آس پاس کے گاوں کے مشتعل لوگوں نے سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک کو ہٹانے میں پولیس کی ناکامی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےروڈجام کردیا۔ پولیس کی مداخلت اور روڈ بلاک ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال ہوگئی۔

Related Articles