ہم لداخ کے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں لانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم

نئی دہلی، فروری ۔وزیراعظم نریندر مودی نے لداخ کے لوگوں کی زندگی میں آسانیا ں لانے کے لئے اپنے عزم کو دوہرایا ہے۔ وزیراعظم لداخ کے رکن لوک سبھا جمیانگ تسیرنگ نمگیال کے ایک ٹوئیٹ کا جواب دے رہے تھے، جس میں رکن پارلیمنٹ نے لداخ کو ہر موسم میں کنیکٹی وٹی فراہم کرنے کے لئے 4.1 کلومیٹر طویل سنکن ایل اے کی تعمیر کے لئے 168.51 کروڑ روپے کی منظوری پر لداخ کے لوگوں کی خوشی کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles