ہند-چین کے مابین جاری کشیدگی پر وزیردفاع کا لوک سبھا میں بیان، ہم سبھی مسئلے سے نمٹنے کیلئے تیار
نئی دہلی :وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر ہندوستان اور چین کے مابین جاری کشیدگی پر لوک سبھا میں بیان دیا۔ اس معاملے پر حزب اختلاف کی طرف سے حکومت کو مسلسل گھیرنے کی کوشش کی گئی لیکن ایسی صورتحال میں وزیر دفاع نے ایک ایک کرکے اس مسئلے پر حکومت کے مؤقف کی وضاحت کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ حال ہی میں چین نے لداخ میں دراندازی کی کوشش کی تھی ، جسے ہندوستانی جوانوں نے ناکام بنا دیا تھا۔ تاہم دونوں ہی ممالک سرحد پر کشیدگی کو کم کرنا اور امن کی بحالی چاہتے ہیں۔ لداخ میں ہم ایک چیلنج سے پُر دور سے گزر رہے ہیں اور ہمیں تجویزمنظور کرنی چاہئے کہ پورا ایوان جوانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
راج ناتھ نے کہا کہ میں نے حال ہی میں لداخ جاکر فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی لداخ پہنچے اور فوجیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے یہ پیغام بھی دیا تھا کہ ہم اپنے بہادر فوجیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ میں نے سرحد پر بہادر فوجیوں کی ناقابل برداشت جرات کو محسوس کیا ہے۔ آپ جانتے ہیں ، کرنل سنتوش بابو نے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے زبردست قربانی پیش کی تھی