شیوراج نے اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا

بھوپال، فروری۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال کے اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور رکھنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ اس کا قدیم اور تاریخی نام تھا۔مسٹر چوہان نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اسلام نگر کا نام اب پھر سے جگدیش پور ہو گیا ہے جو اس کا قدیم اور تاریخی نام تھا۔

Related Articles