امریکا میں بیل کی سواری 14 سالہ لڑکے کی جان لے گئی
نارتھ کیرولائنا،فروری۔امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں بیل کی سواری ایک 14 سالہ لڑکے کی جان لے گئی۔نارتھ کیرولائنا کے شہر کنگ کے ایک پارک میں بیل کی سواری والے اسپینش کھیل ’rodeo‘ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے 14 سالہ لڑکے ڈینم براڈ شا کی موت واقع ہو گئی۔میڈیکل حکام کا کہنا تھا کہ ڈینم براڈ شا پہلی مرتبہ بیل کی سواری کر رہے تھے کہ انہیں دل کا دورا پڑ گیا جس کے بعد پارک انتظامیہ نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا تاہم طبی مدد ملنے کے باجود وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔پارک انتظامیہ نے نوجوان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کا درد لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔