دہی کھاؤ ، انعام پاؤ، 11 سال سے منعقد ہونیوالا دلچسپ مقابلہ

پٹنہ،جنوری ۔ بھارت میں اس سال بھی ایک منفرد مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں دہی کھانے پر شہریوں کو مختلف انعامات دیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹنہ شہر میں گزشتہ 11 سال سے دہی کھانے کا دلچسپ مقابلے کا انعقاد ہوتا ہے جس میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کرتے ہیں۔دو سال کورونا کے باعث یہ مقابلہ نہیں کروایا گیا ، تاہم اس سال یہ ایونٹ گزشتہ دنوں منعقد ہوا جس میں 500 سے زائد شہریوں نے حصہ لیا۔دہی کھانیکے مقابلے میں شہریوں کو 3 منٹ کے اندر 3 کلو دہی کھانی ہوتی ہے، یہ مقابلہ پٹنہ کی ڈیری آرگنائزیشن منعقد کرواتی ہے، اس میں 3 کیٹیگریز ( مرد ، عورت اور عمر دراز )افراد شامل تھے۔میڈیا کے مطابق اجے کمار نے مردوں کی کیٹیگری میں مقابلہ جیتا،انہوں نے 3 منٹ میں 3.42 کلو دہی کھائی جبکہ عورتوں کا مقابلہ پریما تیواری نے اپنے نام کیا۔یہ واضح نہیں ہوا کہ جیتنے والے افرادکو کتنی انعامی رقم دی جاتی ہے البتہ انہیں دہی شری کا خطاب ملتا ہے۔رپورٹس کے مطابق پٹنہ کی ڈیری آگنائزیشن 2012 سے اس مقابلے کا انعقاد کروا رہی ہے جس کامقصد شہریوں کو صحت کیلئے دہی کی اہمیت بتانا ہے۔

Related Articles