پرائیویٹ اسپتالوں کو طے شدہ پیکیجز میں کورونا انفیکشن کا علاج کرنا چاہئے: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 

لکھنؤ، 13 ستمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسپتالوں کے ذریعہ کووڈ متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے مقرر کردہ پیکیج کے مطابق ہی رقم لی جائے۔
ان لاک انتظامات کاجائزہ میٹنگ میں مسٹر یوگی نے کہا کہ لکھنؤ، گورکھپور، پریاگ راج، کانپور اور میرٹھ میں انفیکشن کی صورتحال کے پیش نظر خصوصی چوکسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ لکھنؤمیں کووڈ اسپتال بنائے گئے سبھی پرائیویٹ اسپتالوں کو متاثرہ مریضوں کے لئے معیاری سہولیات کو یقینی بنانا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ کے تمام اسپتالوں میں پی پی ای کٹس، ماسک، دستانے، سینیٹائزرز وغیرہ کی دستیابی مستقل طور پر برقرار رہنی چاہئے۔ کووڈ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی مسلسل برقرار رکھنے کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں۔ آکسیجن کی دستیابی 48 گھنٹے کے بیک اپ کے ساتھ رہنی چاہئے۔ آکسیجن کی بلیک مارکیٹنگ ہر طرف سے روکی جائے۔ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ کووڈ ۔19 کے انفیکشن کی روک تھام اور اس کے علاج کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے ہر ممکن اقدام اٹھایا جارہا ہے، حالانکہ کورونا سے بچنے کے لئے پوری احتیاط برتنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ ۔19 کے بارے میں آگاہی کے لئے پولیس اور انتظامیہ پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے مشترکہ طور پر مہم چلانی چاہئے۔ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف بہتر نیت سے نفورسمنٹ کارروائی کی جائے۔ اس کا مقصد لوگوں کو کورونا دور میں ماسک پہننے کی اہمیت سے آگاہ کرنا چاہئے۔

Related Articles