آسام سے سونووال اور مدھیہ پردیش سے مروگن ایوان بالا کیلئے بی جے پی کے امیدوار

نئی دہلی ، ستمبر، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر سربانند سونووال کو آسام سے اور مدھیہ پردیش سے ایل مورگن کو ایوان بالا-راجیہ سبھا امیدوار قرار دیا ہے۔پارٹی نے آج آسام اور مدھیہ پردیش کی دو خالی راجیہ سبھا نشستوں کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن تھاور چند گہلوت کو کرناٹک کا گورنر مقرر کئے جانے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ ایوان بالا کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخابات 4 اکتوبر کو ہوں گے۔ مغربی بنگال ، آسام ، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کی ایک ایک نشست اور تمل ناڈو کی دو نشستوں کے ساتھ ساتھ بہار میں اسمبلی کونسل کی نشست کے لیے ضمنی انتخابات ہو نے جارہے ہیں۔آسام کے سابق وزیر اعلیٰ سربا نند سونووال کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے بعد مرکزی حکومت میں جہاز رانی ، بندرگاہوں اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں اور آیوش محکموں کا وزیر بنایا گیا ہے جبکہ تمل ناڈو بی جے پی کے سابق صدر ایل مروگن کو ماہی گیری ، جانوروں کی پرورش اور ڈیری اور انفارمیشن براڈکاسٹنگ کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔

 

Related Articles