رونالڈو کی عربی ہندسوں والی گھڑی ’’کوسمو گراف ڈیٹونا‘‘ کے چرچے

ریاض،جنوری۔جیسے ہی سعودی کلب النصر نے بین الاقوامی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان کیا تو دنیا کی توجہ ریاض کی طرف مبذول ہو گئی اور روناڈلو کی حرکات وسکنات پر نظر رکھی گئی۔ ان کا ہر رد عمل توجہ کا مرکز بن گیا۔ یہاں تک کہ جب وہ سعودی لیگ کے بارہویں راؤنڈ میں اطائی کے خلاف اپنے آخری میچ سے باہر بھی تھے تو ان کی طرف توجہ کم نہ ہو سکی۔پرتگالی سٹار نے جب پہلی مرتبہ النصر کلب کی شرٹ پہنی تو ’’مارسول پارک‘‘ سٹیڈیم میں ہر کوئی انہیں دیکھنے کے لئے بے تاب تھا۔ رونالڈو کو پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کرنے کی اس تقریب کی گونج پوری دنیا میں تھی۔ اس موقع پر پرتگالی سٹار نے کہا تھا "النصر کلب جس وڑن میں کام کر رہا ہے وہ بہت متاثر کن ہے۔””مڈیرا میزائل” اس میچ میں شریک نہیں تھا تاہم وہ عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ سٹیڈیم پہنچنے والا پہلا شخص تھا۔رونالڈو نے پوڈیم کا دورہ کیا اور اپنی ٹیم کی تربیتی شرٹ میں ملبوس شائقین کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔ مداحوں نے رونالڈو کے ساتھ اپنی تصاویر نشر کی۔ ان تصاویر میں رونالڈو کی کلائی پر بندھی گھڑی نے بھی توجہ حاصل کرلی اور اس پر بڑے پیمانے پر بات چیت شروع ہو گئی۔رونالڈو جہاں جاتے ہیں اس مقام سے ہم آہنگی کا خیال رکھتے ہیں، یہاں پر بھی انہوں نے ایک منفرد گھڑی کا انتخاب کیا۔ اس گھڑی میں بھی عربی ہندسے موجود تھے۔ گھڑی سے متعلق ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ’’ورلڈ آف واچز‘‘ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر نے بتایا کہ رونالڈو نے "رولیکس” برانڈ کی جو گھڑی پہنی تھی، وہ ’’کوسمو گراف ڈیٹونا‘‘ ہے۔ اس میں بیگویٹ ڈیزائن میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ ڈیزائن زیورات میں عام ہے اور انگوٹھیوں اور گھڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈیزائن کا نام مشہور فرانسیسی روٹی کے نام پر رکھا گیا۔ اس ڈیزائن میں ایک چھوٹا ہیرا مستطیل یا مربع شکل کا ہوتا ہے جس کے سیدھے یا نوکیلے کنارے اور لمبے اطراف ہوتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ عربی ہندسوں سے مزین پلاٹینم گھڑی کی قیمت کا تخمنیہ 6 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال ہے۔ اس گھڑی کا باقاعدہ پہلا ورڑن 1963 میں آیا تھا۔ اس گھڑی کا ڈیزائن پروفیشنل ریسنگ کار ڈرائیورز کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اس کی اعلی کارکردگی، ایک ٹیکی میٹرک سکیل اور تین کاؤنٹرز کی وجہ سے یہ گھڑی صارف کو گزرے وقت کی درست پیمائش کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کا سٹین لیس سٹیل کا فریم اینٹی سکریچ اور یووی مزاحم ہے۔ یہ گھڑی سیرامک سے بنی ہے اور اس پر سونے یا پلاٹینم کی پتلی پرت ہوتی ہے۔

 

Related Articles