ہیمنت سورین نے لالو سے کی ملاقات ، بہار میں ساتھ الیکشن لڑنے کا کیااعلان

رانچی ، 12 ستمبر (یواین آئی ) جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے ہفتہ کے روز چارہ گھپلہ معاملے میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو سے ملاقات کی۔ مسٹر سورین نے دارالحکومت رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جاکر وہاں کے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر (کیلی بنگلہ) میں آر جے ڈی سپریمو سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران مسٹر سورین نے مسٹر یادو سے ان کی خیرو عافیت دریافت کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں کے درمیان اور کیا بات چیت ہوئی اس جانکاری نہیں ملی ہے ۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں لیڈروں کے درمیان بہار اسمبلی انتخابات اور جھارکھنڈ میں ڈمکا اور بیرمو اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے۔

Related Articles