نڈاوجے سنکلپ ریلی کو خطاب کرنے اگرتلہ پہنچے

اگرتلہ،جنوری۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ریاستی صدر جگت پرکاش نڈا تریپورہ کی راجدھانی اگرتلہ میں اعتماد یاتراکے طور پر شروع ہونے والی وجے سنکلپ ریلی کے اختتامی تقریب میں شامل ہونے کے لئے جمعرات کو دہلی سے یہاں پہنچے۔مسٹر نڈا کا ایم بی بی ہوائی اڈے پر وزیر اعلی ڈاکٹر مانک ساہا، نائب وزیراعلی جشنو دیو ورمااور دیگر بی جے پی لیڈروں نے زبردست استقبال کیا۔ اس کے بعد،انھیں ایک رنگا رنگ ریلی اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ ریاستی گیسٹ ہاؤس میں لے جایا گیا۔ وہ اگلے مہینے ہونے والے اسمبلی انتخاب سے پہلے پارٹی کی پالیسی کو اختتامی شکل دینے کے لئے بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے اور پارٹی کے ریاستی انچارج مہیش شرما کے ساتھ پارٹی کے امیدواروں پر بات کریں گے۔مسٹر نڈا ہند بنگلہ دیش سرحد سیمتصل لنکامورا علاقے میں ریلی کو خطاب کرنے سے پہلے شہر میں ایک روڈ شو میں شامل ہوں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شمالی تریپورہ کے دھرم نگر اور مغربی تریپورہ کے سبروم میں گزشتہ پانچ جنوری کودو عظیم ریلیوں کے طور پر اعتماد یاترا شروع کی تھی۔دونوں عظیم ریلیوں نے ایک ہفتہ میں 60رکنی ایوان کے 56انتخابی حلقوں میں تقریبا1600کلومیٹر کی مسافت طے کی اور آسام کی وزیر اعلی ہمنت وشوا شرما اور بالی وواسٹارمتھن چکرورتی سمیت بڑی تعداد میں بی جے پی لیڈر ریاست کے مختلف جگہوں پر یاترا میں شامل ہوئے۔

Related Articles