سابق فوجیوں پر حملہ نا قابل قبول: راج ناتھ

نئی دہلی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ممبئی میں بحریہ کے سابق افسر پر حملے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیوں کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔
سابق نیول افسر مدن شرما پر ممبئی میں اپنی سوسائٹی کے احاطے میں کچھ لوگوں نے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور اپنے آپ کو شیو سینک بتایا تھا۔ اس حملے کی وجہ مسٹر شرما نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے کارٹون کو واٹس ایپ گروپ پر شیئر کرنا بتایا گیا ہے –
مسٹر سنگھ نے آج ٹوئیٹ کیا ، “ممبئی میں شرپسندوں کے حملہ کے شکار ریٹائرڈ نیول آفیسر مدن شرما سے بات کی۔ اس کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ سابق فوجیوں پر اس طرح کے حملے سراسر ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں۔ میری خواہش ہے کہ مدن جی جلد صحت یاب ہوں۔ "

Related Articles