جالون:ٹرکٹر پلٹنے سے 3کی موت

جالون: جنوری۔ اترپردیش کے ضلع جالون کے کدورا علاقے میں اتوار کو ایک ٹرکٹر کے گہرے گڑھے میں پلٹ جانے سے دو کسانوں سمیت 3افراد کی موت ہوگئی۔سرکل افسر(سی او)کالپی ڈاکٹر دیویندر کمار پچوری نے بتایا کہ ہفتہ کی دیر رات دادو پور گاؤں باشندہ بھورے لال(46) پرتاپ سنگھ(55) اور لوکیندر(23) کے ساتھ بازار گیا تھا۔اور یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھورے اپنے ساتھیوں کے ساتھ گاؤں واپس لوٹ رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کوان کھیرا گاؤں کے نزدیک سخت کہرے اور خراب حدنظر کی وجہ سے ٹرکٹر ڈڑائیور لوکیندر ٹرکٹرکو کنٹرول نہیں کرسکا اور ٹرکٹر گڑھے میں پلٹ گیا۔ڈرائیور لوکیندر، کسان بھورے اور پرتاپ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔گاؤں کادورا کے مکینوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

Related Articles