یوگی نے جیٹلی کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

لکھنؤ، دسمبر۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر یوگی نے آج یہاں ٹویٹ کیا، مقبول سیاست داں، ماہر قانون داں اور ماہر حکمت عملی سابق مرکزی وزیر خزانہ پدم وبھوشن ارون جیٹلی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت!ان کی پوری زندگی قوم کی خدمت کے لیے وقف تھی جو ہم سب کے لیے باعث تحریک ہے۔بی جے پی کے آنجہانی رہنما 28 دسمبر 1952 کو دہلی میں ایک پنجابی ہندو موہیال برہمن خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ وکالت انہیں والد مہاراج کشن سے وراثت میں ملی تھی۔ انہوں نے شری رام کالج آف کامرس، دہلی سے آنرز کے ساتھ بی اے کیا اور پھر اسی فیکلٹی آف لاء، دہلی یونیورسٹی سے 1977 میں بیچلر آف لاء کی ڈگری حاصل کی تھی۔

Related Articles