رونالڈو کو گرل فرینڈ نے کرسمس کا تحفہ دیکر حیران کر دیا، ویڈیو دیکھئے

لزبن،دسمبر۔پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کو کرسمس کے موقع پر ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگوز نے ایک قیمتی تحفہ دے کر حیران کر دیا۔رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تحفے کی تصویر شائع کی اور جورجینا کا شکریہ ادا کیا۔ یہ تحفہ ایک بیش قیمت رولز رائس کار تھی۔جارجینا نے ’انسٹاگرام‘ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو بھی شائع کی جس میں رونالڈو کو خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ’’سانتا کلاز‘‘ کے کپڑوں میں ملبوس ایک شخص رونالڈو اور جارجینا کے بچوں میں تحائف تقسیم کرتا بھی نظر آیا۔پرتگالی سٹرائیکر اور جارجینا 2016 سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے الانا مارٹینا (12 نومبر 2017) اور بیلا ایسمیرالڈا (18 اپریل 2022) کی پیدائش کے باوجود اب تک شادی نہیں کی۔ ارجنٹائن کی ماڈل رونالڈو کے پانچ بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔واضح رہے پرتگالی سٹار نے رواں برس اپنے ملک اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 51 میچز کھیلے جس میں 16 گول کیے اور 5 اسسٹ فراہم کیے اور وہ کوئی ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔رونالڈو کی مشکلات 2022 میں شروع اس وقت شروع ہوئی تھیں جب ان کی سابق ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ چیمپیئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ وہ گزشتہ سیزن میں انگلش پریمیئر لیگ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر رہے ہیں۔

Related Articles